داخلہ فارم کا لنک یہاں سے کھولیں

جامعہ معرفہ العالمیہ سے متعلق سوالات وجوابات اور اہم ضابطے

داخلے سے پہلے کے سوالات

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ : محترم طالب علم / طالبہ:

آپ کا اور ہمارا قیمتی وقت بچانے کے لیے ہم نے آپ کے لیے یہ سوالات اور جوابات تیار کر رکھے ہیں آپ ان کو غور سے پڑھ لیں۔ پھر بھی آپ کو جواب نہ ملے تو پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

سوال: جامعہ معرفہ العالمیہ کیا ہے اور یہ کیا آفر کر رہی ہے۔

جواب: جامعہ معرفہ العالمیہ سعودی عرب کی ایک آن لائن اسلامی یونیورسٹی ہے جو کہ اسلامی علوم میں بی ایس (BS Hons Islamic Studies ) کراتی ہے۔ 

سوال: فری سکالر شپ کا کیا مطلب ہے؟

جواب: اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صرف رجسٹریشن فیس ادا کرکے اور میرٹ پر داخلہ مل جانے کے بعد مکمل مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، 

یاد رہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری طرف سے آپ کو کوئی ماہانہ وظیفہ ملے گا، یا سعودیہ پڑھنے کے لیے بلایا جائے گا، یہاں صرف آن لائن تعلیم ہوتی ہے

سوال: کیا یہاں کو ایجوکیشن ہے یا مرد و خواتین کے لیے الگ نظام تعلیم ہے؟

جواب: جی یہاں کو ایجوکیشن (مخلوط تعلیم) نہیں ہے کیونکہ یہ ایک آن لائن یونیورسٹی ہے، اور اسلامی یونیورسٹی ہے اس لیے آن لائن ہوتے ہوئے بھی طلباء اور طالبات کے لیے الگ الگ وٹس اپ گروپ بنائے جاتے ہیں ، تاکہ ان کا اختلاط نہ ہو اور کسی کی کوئی معلومات دوسرے سے شئیر نہ ہوں۔ 

سوال: میں اس میں کیسے داخلہ لے سکتا/سکتی ہوں؟

جواب: آپ اس لنک کو کھولیں اور اپنی معلومات درج کریں۔ آپ جیسے ہی یہ فارم پر کر دیں گے آپ کو ای میل ملے گی جہاں کچھ اس طرح یوزر نیم اور پاسورڈ ملے گا جیسے 

یوزر نیم: kiu23

پاسورڈ: 7864gh23

سوال: میں نے یہ سکالر شپ فارم فل کر دیا ہے اس کے بعد مجھے کیا کرنا ہے؟

جواب: اس کے بعد آپ انتظار کریں۔ آپ کو آن لائن ورکشاپ کلاس پڑھائی جائے گی ، جو کہ عموماً تفسیر یا  سیرت پر ہوتی ہے۔ اس کا طریقہ کار اور لنک آپ کو بذریعہ وٹس اپ بتائیں گے ۔جس کے بعد آپ سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ کی تاریخ اور طریقہ کار بھی وٹس اپ پر آپ کو سینڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد نتائج آنے پر آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کو فری سکالر شپ کے تحت داخلہ مل گیا ہے کہ نہیں۔

سوال: کیا اس کی کوئی فیس ہے یا مجھے ہر سمسٹر کی فیس ادا کرنی پڑے گی؟

جواب: جی فی الحال جامعہ صرف رجسٹریشن فیس جو کہ 32 ڈالر ہے وہ لے رہی ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 7000 روپے بنتے ہیں، اور انڈین 1500 روپے۔  اس میں آپ کو پہلے سمسٹر کے نوٹس بھی بھیجے جائیں گے، (یاد رہے نوٹس فی الحال پاکستان میں رہنے والوں کو ہی پرنٹ کرکے بھیجے جاتے ہیں، البتہ باہر ملکوں والے  ہماری سائٹ سے پی ڈی ایف بعد میں ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں)۔ نوٹس داخلہ مل جانے کے بعد آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا، جس میں گھر کا پتہ دینے پر جلد ہی بھیج دئیے جائیں گے، جس نے پوری پیمنٹ کی ہوگی، 

اور یہ فیس آخری سمسٹر تک کے لیے ہے یعنی یہی ایک دفعہ ادا کرنے ہیں، اس کے بعد کوئی فیس ادا نہیں کرنی،۔

سوال: فیس کب ادا کرنی ہوتی ہے اور اس کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے؟

جواب: فیس حتمی داخلہ مل جانے کے بعد آپ کو ادا کرنی ہوتی ہے جو کہ ہماری طرف سے دئیے گئے بنک اکاونٹ یا ایزی پیسہ اکاونٹ وغیرہ میں جمع کی جا سکتی ہے۔ مزید تفصیلات وٹس اپ پر دی جائیں گی، 

سوال: جامعہ میں داخلے کی کیا شرط ہے؟

جواب: اس میں داخلے کی شرط یہ ہے کہ 

1: آپ نے ایف ائے، ایف ایس سی، یا مدرسے کا ثانویہ کیا ہو، یا 12 سالہ تعلیم کی ہو یعنی (12 کلاس تک) ، جو کسی بھی شعبے میں ہو سکتی ہے۔

2: طالب /طالبہ سعودیہ میں مقیم نہ ہو۔ کیونکہ یہاں ہمارا کوئی سینٹر نہیں، البتہ اگر آپ امتحان دینے اپنے ملک یا ہمارے کسی بھی امتحانی مرکز جا سکیں تو پھر داخلہ لے سکتے/سکتی ہیں۔

سوال: کیا اس میں عمر کی کوئی حد ہے؟

جواب: جی نہیں یہاں ہر عمر کا طالب/طالبہ داخلہ لے سکتا/سکتی ہے۔

سوال: میں بی ایس (BS ) سے آگے پڑھنا یا داخلہ لینا چاہتا/چاہتی ہوں جیسے ایم ایس یا ایم فل یا PHD وغیرہ تو کیا ایسا کوئی کورس ہے؟

جواب: جی نہیں، فی الحال ایسا کوئی کورس یا پروگرام نہیں، صرف بی ایس (BS Hons ) اسلامی علوم ہے۔

سوال: میں نے صرف 10 کلاس (میٹرک) کیا ہے تو کیا داخلہ لے سکتا/سکتی ہوں۔

جواب: جی نہیں داخلے کی کم از کم شرط 12 سالہ تعلیم ہے۔ 

سوال: اس کورس کی مدت کتنی ہے۔

جواب: اس کورس کی مدت 4 سال ہے یعنی 8 سمسٹر ہے،

سوال: اس کورس کے اختتام پر کیا ہمیں ڈگری دی جائے گی،اور کیا یہ ڈگری پاکستان انڈیا یا کہیں اور کار آمد ہے؟

جواب: جی ہاں ڈگری دی جائے گی، فی الحال یونیورسٹی ڈگری کو ریکگنائز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ابھی تک ہماری ڈگری ویرفائی نہیں ہوئی، 

بہر حال ڈگری کے علاوہ یہاں آپ دینی تعلیم سیکھ سکتے ہیں، جو کہ آخرت کا سامان ہے۔

 

سوال: جامعہ میں کس طریقے سے پڑھایا جاتا ہے؟ زرا وضاحت کر دیں۔

جواب: یہاں آپ کو داخلہ ملنے کے بعد ایک آئی ڈی (رولنمبر) اور پاسورڈ دیا جاتا ہے جس کے زریعے آپ جامعہ کی سائٹ پر لاگن ہو کر ریکارڈ شدہ ویڈیو لیکچرز سنتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کو ہفتے میں ایک دن (جو ہماری طرف سے مقرر ہوگا) کلاس لینی ہوگی پہلے سمسٹر والوں کے لیے ہر ہفتے والے دن لائیو کلاس ہوتی ہے، جو آن لائن ایک لنک کے زریعے لی جاتی ہے ، وہ آپ موبائیل پر بھی لے سکتے ہیں جس کا طریقہ کار سب وٹس اپ پر سمجھایا جاتا ہے۔

سوال: جامعہ میں اساتذہ کا اگر مختصر تعارف کرا دیں؟

جواب: جی یہاں اکثر پی ایچ ڈی (PHD )اساتذہ اور پروفیسرز پڑھاتے ہیں جو کہ دنیا کی بڑی جامعات سے فارغ ہیں جیسے مدینہ کی جامعہ الاسلامیہ، ریاض کی جامعة الإمام، اور مصر کی جامعة الازہر وغیرہ۔ اس کے علاوہ پاکستان انڈیا اور دیگر ممالک سے بھی اساتذہ پڑھاتے ہیں،

سوال: جامعہ میں امتحان کس طریقے سے ہوتے ہیں؟ زرا وضاحت کر دیں۔

جواب: یہاں امتحان آن لائن ہوتے ہیں جو آپ گھروں سے بیٹھ کر دے سکتے ہیں، آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، تمام طریقہ کار وٹس اپ گروپ میں سمجھایا جاتا ہے۔

سوال: امتحانی   سینٹر کس کس شہر میں  واقع ہیں۔

جواب: چونکہ فی الحال ہم امتحانات آن لائن لے رہے ہیں لہذا کوئی سینٹر موجود نہیں، 

سوال: امتحان کا پیٹرن (سوالات وغیرہ) کیسے ہوتے ہیں؟

جواب: امتحان MCQs (کثیر الانتخابی سوالات) اور صحیح، غلط  True False کی شکل میں ہوتے ہیں۔ کل 25 سوال ہوتے ہیں جس میں 20 MCQs  (کثیر الانتخابی سوالات) اور 5 صحیح، غلط True False کے ہوتے ہیں۔ 70 نمبر کا پیپر ہوتا ہے،  اور 30 نمبر اسائمنٹ جمع کرنے اور لائیو کلاس کے ہوتے ہیں، 

سوال: امتحان کا دورانیہ اور تمام امتحانات کتنے دن تک ہوتے ہیں؟

جواب: ایک پیپر کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوتا ہے ، اور تمام امتحانات ایک ہفتے میں ختم ہو جاتے ہیں۔ یعنی ہر دن ایک امتحان ہوتا ہے۔ 

سوال: سکالر شپ فارم فل (پر) کرنے کے بعد مجھے ای میل نہیں ملی ، میں کیا کروں؟

جواب: اپنی ای میل کا Spam Folder  یا Junk Folder چیک کریں، پھر بھی معلومات نہ ملنے کی صورت میں وٹس اپ پر رابطہ کریں۔

سوال: مجھے ان سوالات میں اپنا مطلوبہ سوال کا جواب نہیں ملا، میں کیا کروں؟

جواب: آپ ہم سے اس وٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں: 00923108709278

پڑھائی سے متعلق سوالات

سوال: کل کتنے سمسٹرز ہیں اور ایک سمسٹر کا کتنا دورانیہ ہے؟

جواب: کل 8 سمسٹرز ہیں اور ایک سمسٹر 4 سے 6 مہینے میں ختم ہو جاتا ہے۔

سوال: کل کتنے مضامین ہیں ان کے نام بتا دیں، کونسے مضامین پڑھائے جائیں گے، 

جواب: کل 8 سمسٹرز ہیں اور ان کے مندرجہ ذیل مضامین ہیں۔

image

سوال: پہلے سمسٹر میں کتنے مضامین ہیں اور اگلے سمسڑ میں جانے کے لیے پہلا مضمون کلئیر کرنا ضروری ہے؟

جواب: پہلے سمسٹر میں 7 مضامین ہیں، اور اگلے سمسٹر مین جانے کے لیے پہلے سمسٹر کے مضامیں کو پاس کرنا ضروری ہے۔ اب جیسے پہلے سمسٹر میں عقیدہ 1 ہے تو اگر آپ کا یہ مضمون فیل ہوا تو آپ کو اگلے سمسٹر میں بھی یہی مضمون دوبارہ پڑھنا پڑے گا، عقیدہ 2 نہیں پڑھ سکتے، وہ اس سے اگلی دفعہ پڑھیں گے۔ 

سوال: یہاں پڑھائی کیا طریقہ کار ہیں مجھے کیسے پڑھنا ہوگا۔ اور کتابیں بھی بتا دیں۔

جواب: یہاں پڑھائی کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب آپ کو داخلہ مل جائے تو آپ ہماری اس سائٹ  ur.kiu.org  پر آ کر ویڈیو لیکچر سن سکتے ہیں۔ لیکچر ویڈیو میں موجود ہے ، بعض لیکچرز کی تعداد 29 ہے اور بعض کی تعداد 19 ہے۔ ایک لیکچر میں  دو حصے ہوتے ہیں ،ایک حصہ تقریبا 20 منٹ کا ہوتا ہے۔ آپ ویب سائٹ پر آکر یہ لیکچر سنیں، بہتر یہ ہے کہ آپ ہفتے میں 3۔۔4 ویڈیو لیکچر سن لیا کریں۔

باقی لیکچر کی تعداد کی حد نہیں، ایسا بھی ہوتا ہے کہ طلباء ہفتے میں ہر مضمون کے 1۔۔2 لیکچر سنتے ہیں آخر میں زیادہ سنتے ہیں، بس آپ کی تیاری تک ہے، بلکہ ایسے بھی ہوتا ہے کوئی کچھ نہیں سنتا اور امتحان دینے لگ جاتا ہے صرف کچھ نوٹس وغیرہ سے تیاری کرکے، لیکن اس سے آپ پیچھے رہ جائیں گے کافی باتیں اور علوم آپ سے رہ جائیں گے۔ بس اپنے ٹائم کو دیکھتے ہوئے کم یا زیادہ جتنے سن سکتے۔ سن لیا کریں۔

اس کے علاوہ ہماری ہفتے میں ایک دن لائیو کلاس ہوتی ہے جو وٹس اپ پر بتا دی جاتی ہے کہ وہ لائیو کلاس ہفتے کے کس دن ہوا کرئے گی اور کس ٹائم ہوا کرئے گی عام طور پر دوپہر یا عصر کے وقت کلاسیں ہوتی ہیں، 40 منٹ کی ایک کلاس ہوتی ہے۔ تو کبھی 4 کلاسیں ہوتی ہین کبھی 5۔ اس کے علاوہ آپ کو اسائنمنٹ تیار کرنا ہوتی ہے لائیو کلاس لینا ہوتی ہے۔ اور ویڈیو لیکچر سے نوٹس وغیرہ بنا کر امتحان کی تیاری کرنی ہوتی ہے۔

کتابیں پی ڈی ایف   میں وٹس اپ گروپ میں شئیر کر دی جاتی ہیں بطور ریفرنس ، لیکن زیادہ تر امتحان سارا  لائیو لیکچرز اور ریکارڈ شدہ سے آتا ہے۔

سوال: پہلے سمسٹر میں کتنے مضامین رکھ سکتے ہیں اور کم سے کم پاس کرنے کی حد کیا ہے، تاکہ ہم اگلے سمسٹر میں جا سکیں،

جواب: اس اسکالرشپ پروگرام میں آپ کو تمام مضامین پڑھنے ہوتے ہیں، پہلے سمسٹر میں کل 7 مضامین ہیں وہ سب پڑھنا ہونگے،

ہر امتحان 100 نمبر کا ہوتا ہے ،آپ کو پاس کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا پہلے سمسٹر مین جی پی اے (GPA ) 3 سے کم نہ ہو۔ اگر 3 سے کم ہوا تو آپ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا، 

دوسرے سمسٹر (مستوی ثانی) سے لے کر آٹھویں سمسٹر (مستوی ثامن) تک آپ کو ہر سمسٹر میں کم از کم 2 جی پی ہونا چاہیے ۔

مثلا ایک طالب علم سمسٹر 1 میں ہے تو اسے پاس ہونے اور آگے جانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا کم از کم 3 جی پی ائے ہو یا اس سے زیادہ ہو۔ یا آسان الفاظ میں ہر مضمون میں 70 یا اس سے زیادہ نمبر ہونے چاہیے۔ تب وہ آگے جا سکتا ہے۔ ورنہ نام خارج کر دیا جائے گا۔

یا اگر کسی مضمون میں اس کے کم بھی آتے ہیں یعنی 60 سے کم تو اسے باقی کچھ مضامین میں 80 سے اوپر وغیرہ لینا ہونگے تاکہ اس کا جی پی اے 3 بن جائے اور اس کا نام خارج نہ ہو۔ 

اب سمسٹر 2 میں آ جانے کے بعد اسے سمسٹر 2  پاس کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا جی پی ائے کم از کم 2 یا اس سے زیادہ ہو ، 2 سے کم نہ ہو ورنہ جامعہ نام خارج کر دے گی،

اب طالب علم کا جی پی ائے سمسٹر 2 سے لے کر سمسٹر 8 تک ہر سمسٹر میں 2  سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ ہر سمسٹر کے الگ الگ جی پی ائے کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ 2 سے کم تو نہیں، سوائے پہلے سمسٹر کے کیونکہ اس میں کم از کم حد 3 ہے۔

اب مثال کے طور پر ایک طالب علم سمسٹر 6 تک پہنچ جاتا ہے لیکن سمسٹر 7 (مستوی سابع) میں اس کا جی پی اے 2 سے کم آ گیا تو جامعہ اسے نکال دے گی، کیونکہ اس کا سمسٹر سابع میں بھی 2 یا اس سے زیادہ جی پی اے ہونا ضروری تھا۔

اب آپ سوال کر سکتے ہیں کہ اتنی محنت بندہ کرئے اور ایک سمسٹر میں فیل ہونے سے سارا نام کیوں نکال دیا گیا تو جواب یہ ہے کہ جامعہ کا نظام ایسے ہے۔ کیونکہ آپ کے ایک سمسٹر کی تعلیم کا خرچ 975 ڈالر (تقریبا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پاکستانی روپے) فیس ہے جوکہ جامعہ ادا کرتی ہے۔

یعنی آپ لوگ فیس کے ساتھ ہی پڑھ رہے ہیں بس سکالرشپ کو سپانسر کرنے والے آپ کی فیس دے رہے ہوتے ہیں، اور آپ بے فکری سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ تو ایسے میں اتنے اخراجات کرنے کی کیا ضرورت جب آپ اچھے سے نہ پڑھیں اور 2 جی پی اے بھی نہ لیں، اس لیے نام خارج کر دیا جاتا ہے۔

سوال: اچھا اگر کسی کا کوئی مسئلہ ہو امتحان نہ دے سکتا ہو یا کوئی اور وجہ ہو تو کیا کرئے؟

جواب: اگر  کسی کو کوئی مسئلہ ہو کہ میں کسی وجہ یا مجبوری سے امتحان نہیں دے سکتا تو اسے چاہیے کہ وہ ہماری ای میل    urdu@kiu.orgپر امتحانات ہونے سے دو ہفتے پہلے ہمیں درخواست دے کہ  میں سمسٹر فریز کرنا (یعنی تعلیم روکنا)چاہتا ہوں، تو ہم اس کا سمسٹر فریز کر دیں گے۔

اور اسی طرح سمسٹر 1 والے فریز نہیں کروا سکتے انہیں ہر صورت (داخلہ لینے کے بعد) امتحان دینا ہوتے ہیں، فریز کی اجازت سمسٹر 2 سے 8 تک طلباء کے لیے ہے پہلے والوں کے لیے نہیں۔

سوال: موبائیل ایپ  کا لنک دے دیں اور اس کے استعمال کا طریقہ بتا دیں؟

جواب: جامعہ کے لیکچر وغیرہ عام طور پر ویب سائٹ پر جا کر سنے جاتے ہیں، لیکن وہاں ویڈیو لیکچر ہیں اس لیے بعض طلباء کو انٹر نیٹ کے کنکشن کی وجہ سے مشکل پیش آتی ہے اور ویڈیو صحیح چلتی نہیں، لہذا ہم نے جامعہ کی ایپ تیار کی ہے،

آپ اس ایپ کو ڈاونلوڈ کر لیں،

یاد رہے یہ ایپ فری ہے۔ اس میں اکاونٹ بنانے کی ضرورت نہیں، بس آپ کھول کر لیکچرز سن سکتے ہیں،  یاد رہے نیچے ایپ کی استعمال کی ویڈیو دی گئی ہے لیکن اس میں اکاونٹ بنانے اور رجسٹر کرنے والی بات پرانی ہے آپ اس کو نظر انداز کر دیں، اور باقی ایپ کا طریقہ کار وہی ہے جو ایپ میں بتایا گیا ہے،

ایپ کے استعمال کا طریقہ

https://www.youtube.com/watch?v=4jb960BvjLI

ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے کا لنک

https://play.google.com/store/apps/details?id=apps.ihyas.kiuurdu&hl=en

سوال: ایپ میں اکاونٹ بنانے کے بعد یہ لیکچر آگے نہیں چل رہے؟

جواب: آپ ایپ کی مینیو میں جائیں اور وہاں سے آڈیو یا ویڈیو لیکچرز میں جا کر، سکرین پر انگلی سے اوپر سے نیچے کی طرف ریفریش کریں یعنی انگلی اوپر سے نیچے کی طرف سکرین پر پھیریں تو آپ کو ایک میسج نظر آئے گا، آپ اس کو continue پر کلک کر دیں، تو آپ کو لیکچر نظر آنا شروع ہو جائیں گے،

سوال: کیا ایپ میں موجود ویڈیو لیکچر الگ ہیں اور ویب سائٹ پر الگ؟

جواب: ایپ میں جو لیکچرز موجود ہیں وہ وہی ویب سائٹ والے ویڈیو لیکچرز ہیں، صرف ایپ میں کم سائز میں کنورٹ کرکے لگائے گئے ہیں تاکہ کمزور انٹرنیٹ پر بھی چل سکیں، اور پھر وہی ویڈیو لیکچرز کنورٹ کرکے آڈیو میں بھی ایپ مین لگا دئیے ہیں تاکہ کوئی ویڈیو نہ دیکھنا چاہے تو آڈیو سن لے۔  ایپ کے لیکچرز ڈاونلوڈ کرنے کی اجازت نہیں اور  ہوتے بھی نہیں ہیں سوائے لائیو لیکچرز کے۔

سوال: کیا ہم طلباء یا طالبات اپنا الگ ڈسکشن  وٹس اپ گروپ بنا سکتے ہیں؟

جواب:  جی بنا سکتے ہیں لیکن طلباء کا الگ ہو اور طالبات کا الگ۔ اس کے علاوہ چند باتوں کا خیال رکھیں۔ کہ

ایک تو اس میں مجھے یا دوسرے ایڈمن کو ایڈ نہیں کرنا۔

یہ گروپ آپ کے اپنے تھرو پر ہوگا، کون گروپ میں کیا کرتا اور کہتا ہے،اس کے ہم ذمہ دار نہیں

کوشش کریں گروپ کا لنک بس اپنے  ہی طلباء یا  طالبات کو بھیجیں اور کوئی  میل(کسی فی میل کے گروپ میں)اور کوئی فی میل(کسی میل کے گروپ میں) داخل نہ ہو،

گروپ میں کوئی بھی بات جو جامعہ کہ حوالے سے ہو وہ یہاں ہم سے تصدیق کر لیا کریں، وہاں ہر بات کا یقین نہ کریں،

آپ آپس میں پڑھائی کےمتعلق نوٹس وغیرہ شئیر اور ڈسکشن کر سکتے ہیں،

سوال: کیاا متحانات مڈ ٹرم ہوتے ہیں یا فائنل ٹرم؟

جواب:دیکھیں ہمارے پاس جامعہ میں سمسٹر سسٹم ہے ایک سمسٹر 4…..5 مہینے کا تقریبا ہوتا ہے۔

اب اس میں ایک دفعہ ہی امتحانات ہوتے ہیں جو سمسٹر کے فائنل امتحان کہلاتے ہیں۔ اس میں مڈ ٹرم کا کوئی چکر نہیں۔ سال میں دو سمسٹر ہوتے ہیں۔ ایک سمسٹر دوسرے سے بالکل الگ تھلگ ہے۔

سوال: امتحان دینے کا کیا طریقہ کار ہے اس کی وڈیو کا لنک دیں۔

جواب:امتحان آنلائن لیےجاتے ہیں ہمارے امتحانی سینٹر میں، امتحان کے لیے نیچے لنک دیکھ لیں،  اور باقی ویڈیوز کے لنک بھی دئیے گئے ہیں۔

ایڈمیشن ہو جانے کے بعد آپ کو کیسے پڑھنا ہے یہ ویڈیو دیکھیں

جامعہ کے متعلق ضروری لنکس یہاں سے دیکھ لیں،

‼️ جامعہ معرفہ کے مختلف لنکس‼️

لائیو کلاس لینے کا طریقہ یہاں دیکھیں۔
https://youtu.be/UCBMhTEAVz8

لائیو کلاس کی ریکارڈنگ دوبارہ سننے کا۔طریقہ
https://youtu.be/A0hEQzB8EAo

لائیو کلاس کے دوران مسائل کے حل کا طریقہ
https://youtu.be/4tz9r0nY9zs

ایڈمیشن فارم بھرنے اور لیکچرز سننے کا طریقہ
https://youtu.be/TpYF_vqShxU

اسائمنٹ بنانے کا طریقہ
https://youtu.be/-hMh7L1D3oI

اسائمنٹ بنانے کا طریقہ نمبر 2
https://youtu.be/vOceMh3IyIA

امتحان دینے کا طریقہ
https://youtu.be/oOjDRIFdVkI

امتحانات کے بعد نئے سمسٹر کے مضامین میں انرولمنٹ کا طریقہ
https://youtu.be/jqbTi58Vltw

مختلف لنکس
جامعہ معرفہ کی ویب سایٹ
Ur.kiu.org

موبائیل ایپ کا لنک
https://play.google.com/store/apps/details?id=apps.ihyas.kiuurdu

نوٹ: موبائیل ایپ میں لیکچرز اپ بغیر لاگن سن سکتے ہیں۔ لہذا ایپ میں لاگن کرنے والا میسج نظر ائے تو اسے نظر انداز کر۔دیں۔

پی ڈی ایف ویب سایٹ
Ilovepdf.com

تصاویر کا سائز چھوٹا کرنے کی ویب سایٹ
Tinypng.com

سوال: لائیو کلاس اور ریکارڈ شدہ لیکچرز میں فرق ہے، ہمیں تیاری کس سے کرنی ہوگی کیا صرف لائیو لیکچر کافی ہونگے امتحان کے لیے؟

جواب:لائیو لیکچر جو ہفتے میں کسی ایک دن ہوتے ہیں اس طرح پورے سمسٹر مین زیادہ سے زیادہ  ہر مضمون کی  5 سے 8 لائیو کلاسیں ہو پاتی ہیں، اس میں اور ریکارڈ شدہ میں فرق یہ ہے کہ اس میں  ٹیچر  ریکارڈ شدہ 3۔۔4 لیکچرز کا خلاصہ کرواتے ہیں، طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں کوئی نئی بات ہو تو وہ بتائی جاتی ہے۔ لیکن امتحان کا 25۔۔30 فیصد حصہ لائیو کلاسوں سے آتا ہے جبکہ 70 ۔۔75 فیصد ریکارڈ شدہ سے لہذا آپ کو لائیو کے ساتھ ریکارڈ شدہ لازمی سننے چاہیے۔

سوال: کیا ہمیں وٹس اپ پر لیکچر ملا کریں گے۔

جواب:نہیں تمام لیکچرز یا تو ہماری سائٹ پر موجود ہین وہاں سے سن سکتے یا ہماری ایپ میں، اور لائیو کلاسوں کا اپنا الگ سافٹ ہے بلیک بورڈ کے نام سے، اس کے زریعے لی جاتی ہیں،۔

سوال: مجھے ان سوالات میں اپنا مطلوبہ سوال کا جواب نہیں ملا، میں کیا کروں؟

جواب: آپ ہم سے اس وٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں: 00923108709278